اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دورے پر روانہ
Web Desk
3 January 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ 4 جنوری کو پاک–چین وزرائے خارجہ کے ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک–چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ مذاکرات کی قیادت کریں گے۔ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار سال 2026 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی اعلیٰ عہدیدار ہیں، جو دونوں ممالک کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا، جبکہ نئے شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔ مذاکرات میں آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی پاک–چین قیادت کے درمیان تفصیلی گفتگو متوقع ہے، اور یہ مذاکرات دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026