LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد خودکش دھماکا، پنجاب میں سیکورٹی سخت کردی گئی

Web Desk

11 November 2025

اسلام آباد خودکش دھماکا، پنجاب میں سیکورٹی سخت کردی گئی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد حملے کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی اداروں کو پیشگی اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت لاہور اور دیگر اضلاع کے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور فعال اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔