LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

فضائی راستوں کی عارضی بندش: اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

Web Desk

24 December 2025

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے 24 اور 25 دسمبر کو فضائی راستوں کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر مخصوص اوقات میں پروازوں کی آمدورفت متاثر رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صبح 10 بج کر 55 منٹ سے 11 بج کر 55 منٹ تک جبکہ دن 2 بج کر 25 منٹ سے سہ پہر 3 بج کر 25 منٹ تک آمد اور روانگی کی پروازیں معطل رہیں گی۔

پی اے اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز سے متعلق تازہ صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ ضرور کریں۔