اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
11 March 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جاراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیشرفت اور کویت پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے جذبات کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر غور امور اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026