LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ن لیگ نئے صوبوں پر جلد فیصلہ کر کے اپنا مؤقف سامنے لائے گی: رانا ثنا اللہ حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان اسحاق ڈار القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن روانہ آبنائے ہرمز معاہدے کی راہ ہموار، ایران کی عمان سے مثبت مذاکرات کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف 6 اور 7 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک روس میں کرپٹو کرنسی کے لیے جامع قانون منظور، صدر پوتن نے دستخط کر دیے فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف

اسحاق ڈار القدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن روانہ

Web Desk

4 August 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مقبوضہ القدس کی سنگین صورتحال پر منعقدہ خاص وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر اردن روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اس اعلیٰ سطح اجلاس میں عرب لیگ کے رکن ممالک اور پاکستان سمیت دیگر اہم اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس کا بنیادی مقصد مقبوضہ القدس اور فلسطین میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے مدنظر تمام اسلامی و عرب ممالک کا متفقہ، مضبوط اور مشترکہ موقف پیش کرنا ہے۔ دورے کے دوران شریک تمام وزرائے خارجہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، اسحاق ڈار اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متعدد ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں مسئلہ فلسطین سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفت و شنید ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اس اہم ترین اجلاس میں پاکستان کی شرکت مظلوم فلسطینی عوام کی غیر متزلزل اخلاقی و سفارتی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی، ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔