اسحاق ڈار کا ہائی کمیشن بنگلا دیش کا دورہ، خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت
Web Desk
2 January 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں بنگلادیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ خالدہ ضیا کے انتقال پر انہیں دلی دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگست 2025 میں انہوں نے بنگلادیش کا دورہ کیا تھا، جو کسی بھی وفاقی وزیر کا 12 سال بعد پہلا دورہ تھا۔ دورے کے دوران بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے وفد سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس موقع پر بنگلادیش کی قائم مقام ہائی کمشنر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026