وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
Web Desk
31 March 2026
بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمد پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا اور اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں سی پیک (CPEC) کے دوسرے مرحلے، علاقائی سیکیورٹی، اور معاشی تعاون سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ماہرینِ عالمی امور اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹیو پارٹنرشپ” میں ایک نئی روح پھونکنے سے تعبیر کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت بھی کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026