اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
Web Desk
19 February 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ اور مغربی کنارے کی سنگین صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انڈونیشیا اور مصر کے ساتھ فلسطین پر قریبی تعاون کا عزم
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوجیونو سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین میں پائیدار امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دسمبر 2025 میں انڈونیشی صدر پرابوو سبیانتو کے دورۂ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات کے لیے گیم چینجر قرار دیا گیا۔
بعد ازاں، مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات میں بھی غزہ کی صورتحال زیرِ بحث آئی۔ دونوں رہنماؤں نے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
شام میں امن و استحکام کا خیرمقدم
نائب وزیراعظم سے شام کے مستقل مندوب ابراہیم اولابی نے بھی ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے شام میں امن و استحکام کے لیے حالیہ مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا:
“پاکستان بین الاقوامی قانون اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام کے اصولی موقف پر قائم ہے۔ بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔”
شامی سفیر نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اور اصولی سفارتی حمایت کو سراہا اور ملک میں جاری قومی مفاہمت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026