اسحاق ڈار کا سعودی عرب کا دورہ، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
Web Desk
18 March 2026
اسلام آباد: اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاض میں علاقائی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ دورہ سعودی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔اس موقع پر اسحاق ڈار پاکستان کی جانب سے برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اظہار کریں گے۔وزیرِ خارجہ تمام ممالک کی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں گے اور جاری تنازع کے جلد حل پر زور دیں گے۔وہ مذاکرات اور سفارتکاری کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی نمایاں کریں گے۔اسحاق ڈار اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026