LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری جمعة الوداع کے اجتماعات، یوم القدس کی ریلیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ ایران کے اسرائیل پر نئے میزائل و ڈرون حملے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے بڑھ گئیں مشرقِ وسطیٰ کیلئے پاکستان سے پروازوں کا آپریشن بتدریج بحال مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ سعودی عرب نے شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والا ڈرون تباہ کر دیا امریکی ایندھن بردار طیارہ عراق میں گر کر تباہ، 6 افراد سوار تھے یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر سندھ میں آج سرکاری تعطیل ہوگی دبئی حکومت نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، برینٹ تیل 101 ڈالر فی بیرل سے  تجاوز

سعودی عرب میں فضائی حدود جزوی طور پر بند، محدود پروازیں بحال,وزیر خارجہ

Web Desk

3 March 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستانی شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ابوظہبی حملے میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا ہے، جس پر یو اے ای حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق، تہران، جدہ، ریاض، دبئی، دوحہ اور منامہ سمیت تمام خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے 24/7 فعال کر دیے گئے ہیں۔ دفترِ خارجہ میں ایک مخصوص “کرائسز مینجمنٹ یونٹ” قائم کیا گیا ہے جو زائرین اور مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی اور قونصلر معاونت کی نگرانی کر رہا ہے۔