LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

بدلتی عالمی صورتحال کے تناظر میں معاشی شراکت داری کی وسعت اہم ضرورت ہے، اسحاق دار

Web Desk

5 July 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں معاشی شراکت داری کو وسعت دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور موجودہ دور کی سفارت کاری میں معیشت ایک انتہائی اہم جزو بن چکی ہے۔

ترکیہ میں پاک ترکیہ بزنس ٹو بزنس (B2B) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت اور عوام کے درمیان موجود گہرا اور مضبوط اعتماد کا رشتہ ہمارا حقیقی اثاثہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں معاشی تعاون کی جہت بھی تبدیل ہوئی ہے۔ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے ترک کاروباری برادری کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، کان کنی، اور توانائی سمیت مختلف اہم شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کا بھرپور خیر مقدم کرے گا۔