او آئی سی اجلاس: غزہ میں نسل کشی، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں، پاکستان
Web Desk
27 February 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں اور غیر قانونی آبادکاری کسی صورت قبول نہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق عالمی سطح پر فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑتا رہے گا۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور او آئی سی کے کلیدی کردار پر بھی زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026