LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان

اسحاق ڈار کا دورہ نیویارک مکمل، فلسطین سے متعلق اجلاس میں شرکت، اہم ملاقاتیں

Web Desk

19 February 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک کا نتیجہ خیز ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔دورے کے دوران انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے فلسطین سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت برطانیہ کے وزیرِخارجہ نے کی۔ یہ اجلاس غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے قبل منعقد ہوا۔ نیویارک میں قیام کے دوران انہوں نے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں اور دیگر سرکاری مصروفیات بھی انجام دیں۔

سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی حالیہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی اور ان کے فوری خاتمے اور واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا

اسحاق ڈار نے زوردیاکہ جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل ریاستِ فلسطین کا قیام ضروری ہے۔ جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت بورڈ آف پیس ان مقاصد کے حصول کی جانب ٹھوس اقدامات میں معاون ثابت ہوگا۔

دورے کے موقع پرنائب وزیراعظم  نے مصر، اردن، انڈونیشیا اور برطانیہ کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے فلسطین کے وزیر و مستقل مندوب اور شام کے مستقل مندوب سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران اسحاق ڈٓر نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، دفاعی اور عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل اور مؤثر ادارہ جاتی میکنزم کی اہمیت پر زور دیا۔