اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل آئی ایم او سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال
Web Desk
25 August 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے شہر لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکرٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آئی ایم او کے درمیان تعاون، سمندری تحفظ، اور بلیو اکانومی کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے ایم ٹی آنر 25 پر یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی ملاحوں کی بحفاظت رہائی کے لیے آئی ایم او کی کوششوں کو سراہا اور ان کی جلد وطن واپسی کے لیے مزید مؤثر ادارہ جاتی مداخلت پر زور دیا۔ انہوں نے محفوظ بین الاقوامی بحری نقل و حمل اور عالمی بحری معیارات پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام
8 October 2026
کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال
8 October 2026
وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
8 October 2026