مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
Web Desk
27 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تمام تر مشکلات، جبر اور ریاستی استبداد کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام اپنے عزم، بلند حوصلے اور ثابت قدمی پر پوری طرح قائم ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس پرغم موقع پر ہم 27 اکتوبر 1947ء کے سیاہ ترین واقعات کو انتہائی رنج و غم کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جب بھارتی افواج زبردستی سری نگر میں داخل ہوئیں اور اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک طویل، لرزہ خیز اور المناک باب کا آغاز ہوا۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ وادی کے عوام نے بھارتی تسلط کے تحت بے پناہ مصائب برداشت کیے ہیں، جن میں بنیادی آزادیوں پر کڑی پابندیاں، انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور شدید ترین تکالیف شامل ہیں، تاہم کشمیریوں کا عزمِ استقلال آج بھی غیر متزلزل ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026
اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن
27 October 2026
یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے
27 October 2026
وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے
27 October 2026
ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ
27 October 2026
کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار
27 October 2026
بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر
27 October 2026
ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان
27 October 2026