اسحاق ڈار کی دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
Web Desk
7 March 2026
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دولتِ مشترکہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ ڈے کے موقع پر سیکرٹری جنرل اور تمام رکن ممالک کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دولتِ مشترکہ کا ایک فعال رکن ہے اور تنظیم کے پلیٹ فارم پر اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق علاقائی صورتحال کے باعث اسحاق ڈار لندن میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی جگہ برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ دولتِ مشترکہ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس لندن میں منعقد ہوگا جس میں رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026