اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
10 March 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے بحرین اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دوسری جانب بحرین میں ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بحرین ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ نے اس واقعے کو ایرانی جارحیت قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026