پاک ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ: اسحاق ڈار کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
28 February 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی نے ٹیلیفون کیا، جس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے ایران پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری میں مضمر ہے، اور پاکستان بحران کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی خاطر مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026