اسلام آباد کی امام بارگاہ میں نمازجمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 31شہید، 169زخمی
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اکتیس افراد شہید اور 169زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخلے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے دھماکے میں 31 افراد کے شہید ہونے اور169 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ جب کہ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں کو پمزاسپتال، پولی کلینک اسپتال، فیڈرل جنرل اسپتال اور بے نظیر اسپتال منتقل کیاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ امام بارگاہ میں دھماکا جمعے کی نماز میں دوسری رکعت کے دوران اس وقت ہوا جب نمازی سجدے میں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، خود کش حملہ آور نے اسی دوران خود کو امام بارگاہ مرکزی دروازے پر اڑا لیا۔آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کو بتایا کہ اس دھماکے میں ان کے کزن کا بیٹا بھی شہید ہوا جو نماز پڑھنے کے لیے 3 منزلہ عمارت میں موجود تھا۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026
ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک
20 November 2026