ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
Web Desk
15 October 2026
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محیبی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حالیہ کشیدگی اور 40 روزہ جنگ کے تجربات کے بعد اپنے عسکری اسلحہ خانے کو جدید ترین ہتھیاروں سے مزید مضبوط کر لیا ہے اور ملکی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق، ماضی میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں ایران نے اپنے زیادہ تر روایتی اور پرانے ہتھیار استعمال کیے تھے، تاہم اب حالات بالکل مختلف ہیں۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایران پر دوبارہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو مخالفین کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور ہولناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حسین محیبی نے تہران کے خلاف نئی ممکنہ امریکی جنگ کو غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایرانی مسلح افواج ہر طرح کی عسکری کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کو اپنے ملک میں وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی برتری اور کامیابی دکھانے کی مجبوری پیش آ سکتی ہے، جس کے تحت وہ خطے میں محاذ آرائی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026