امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
Web Desk
15 October 2026
ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ایران کی قوم کے تمام جائز اور قانونی مطالبات کو باقاعدہ تسلیم کرنا ہو گا، بصورتِ دیگر خطے میں تناؤ قائم رہے گا۔
اپنے ایک سخت لہجے والے بیان میں باقر قالیباف نے امریکی انتظامیہ کی اقتصادی پالیسیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزاً کہا کہ “امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) کو سائنس اور طبیعیات کا نوبل انعام دے دینا چاہیے”، کیونکہ ان کی جانب سے ایرانی معیشت کے تباہ ہونے اور ایرانی تیل کے کنوؤں میں دھماکوں یا پیداوار ٹھپ ہونے سے متعلق تمام پیش گوئیاں بالکل غلط ثابت ہوئی ہیں۔
ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ماضی میں بھی وعدے اور معاہدے کیے تھے لیکن وہ کبھی ان کی پاسداری میں مخلص نہیں رہا، اسی لیے اب امریکہ کو اس کی مسلسل بدعہدیوں اور منفی اقدامات کی سزا ملنی چاہیے۔ باقر قالیباف نے ایرانی موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ “اپنے قومی مفادات اور مقاصد کے حصول کے لیے ایرانی قوم جنگ بھی لڑ سکتی ہے اور ضرورت پڑنے پر مذاکرات کی میز پر بھی بیٹھ سکتی ہے”۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026