LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں 30 روزہ قومی جشن کا آغاز، اماراتی پرچم، ثقافت اور ورثے کے رنگ نمایاں ہوں گے امارات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے سالانہ حکومتی مقابلہ شروع ایران کے جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکوں کی اطلاعات کراچی میں گاڑی میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، وحشیانہ تشدد آپریشن الفارس الشهم 3 کے تحت 343 ٹن انسانی امداد امارات سے غزہ روانہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں بات چیت تیز ہو گئی: ایرانی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کسی طویل جنگ میں دھکیلنے کے سخت خلاف ہیں، جے ڈی وینس ایپک سربراہی اجلاس میں صدر پوتن اور شی جن پنگ کی ملاقات کی تیاریاں جاری، کریملن مغربی ممالک زوال کا شکار، روس کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں: سرگئی شوئیگو ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے مریم نواز کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 7 اور 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی: بیرسٹر سلمان صفدر ڈیزل 7 روپے 76 پیسے اور پٹرول 3 روپے 40 پیسے فی لٹر سستا مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کو خصوصی اختیارات دے دیے

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تمام تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں: پزشکیان

Web Desk

2 November 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران خطے میں جاری تمام تنازعات اور مسائل کا پرامن حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، کیونکہ جنگ یا محاذ آرائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

تہران میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ملک کے سپریم لیڈر نے حکومت کو امن مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے لیے مکمل اور غیر مشروط اختیارات دے دیے ہیں۔ ایرانی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ دشمن کے کسی بھی گمراہ کن بیانیے اور ناجائز دباؤ یا مطالبات کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے، اور کسی بھی قسم کی فوجی کارروائیوں یا دباؤ کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے یا گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے اس جاری جنگ اور کشیدگی کو ختم کرنے کی پرخلوص کوشش کرے گا۔

مسعود پزشکیان کے مطابق اس وقت خلیجی ریاست قطر کی موثر ثالثی میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ فریقین کے درمیان امن اور مفاہمت کے لیے ایک مجوزہ معاہدے کا مسودہ اس وقت غور کے آخری مراحل میں زیرِ بحث ہے۔