آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
Web Desk
29 October 2026
ایرانی بحریہ نے ایک ہنگامی بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر زیرِ آب بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور اسے شدید مالی و جانی نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، ایرانی بحریہ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ایک ممنوعہ اور انتہائی غیر محفوظ عسکری زون سے گزر رہا تھا جب وہ اس بارودی سرنگ کی زد میں آگیا۔ ایرانی بحریہ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز ان تمام خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے لیے مکمل طور پر بند ہے جو امریکی صدر کے بیانات اور دعوؤں سے پرامید ہو کر کسی بھی قسم کی باہمی ہم آہنگی یا اجازت کے بغیر ممنوعہ اور خطرناک آبی راستوں سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی بحریہ نے انکشاف کیا تھا کہ تین دیگر بڑے آئل ٹینکرز، جنہوں نے اپنے اپنے ریڈار اور ڈیجیٹل نیویگیشن سسٹمز جان بوجھ کر بند کر رکھے تھے اور جو آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی طرح بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر خوفناک حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026