LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات پیپلزپارٹی نے کوشش کی مذاکرات کی میز پر معاملات حل کر لئے جائیں: شیری رحمان ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا البانیہ میں حکومت مخالف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل، 29 افراد زخمی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق

آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی

Web Desk

16 October 2026

ایران کے سینئر ملٹری کمانڈر امیر حاتمی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) آبنائے ہرمز کی مکمل اور مؤثر نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

امام علی آفیسرز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی کمانڈر امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی بحری و بری افواج خطے کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سخت ترین نگرانی اور مضبوط دفاعی حکمتِ عملی کے باعث دشمن کا کوئی بھی جنگی یا غیر ملکی جہاز آبنائے ہرمز اور عمان کی سمندری حدود میں داخل نہیں ہو سکا ہے۔

ایرانی کمانڈر کے اس بیان کو خلیجِ فارس اور عالمی بحری تجارتی شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور ایران کے سخت دفاعی مؤقف کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔