ایرانی وزیر خارجہ کا اردو زبان میں پاکستانی حکومت اور عوام کیلئے شکریہ کا خصوصی پیغام
Web Desk
16 March 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اردو زبان میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے امریکی اور صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ جس بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک برادر ملک کی حیثیت سے ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث سفارتی رابطوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026