ایران کے آپریشن وعدہ صادق کی 90ویں لہر، امریکی واسرائیلی صنعتی مراکز پر میزائل وڈرون حملے
Web Desk
2 April 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر کے تحت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی و عسکری اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو اس کے جواب میں اسرائیلی اور خطے میں موجود امریکی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا، تاہم دشمن نے ان تنبیہات کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران کی اسٹیل انڈسٹری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد کارکن شہید اور زخمی ہوئے۔
بیان کے مطابق ان کارروائیوں کے ردعمل میں پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس اور بحری افواج نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایرانی دعوے کے مطابق نشانہ بنائے گئے اہداف میں متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں قائم امریکی اسٹیل انڈسٹریز، بحرین میں امریکی ایلومینیم انڈسٹریز کے وہ حصے جو گزشتہ حملے میں محفوظ رہے تھے، اسرائیلی اسلحہ ساز ادارہ رافیل اور منامہ کے قریب امریکی فوجی اڈہ شامل ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس میزائل و ڈرون حملے میں درجنوں امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ حملے کے مقامات کو فوری طور پر سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا تاہم زخمیوں کی منتقلی کے لیے ایمبولینسوں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی
17 July 2026
بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان
17 July 2026
اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
17 July 2026
بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم
17 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابی مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں: چین
17 July 2026
امریکہ کا بائیڈن دور کی ‘پبلک چارج’ پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ؛ تارکینِ وطن کے لیے گرین کارڈ کا حصول مشکل ہونے کا خدشہ
17 July 2026
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026