ایرانی میڈیانے علی لاریجانی كے ہاتھ سے لكھا نوٹ جاری كردیا،شہادت كا اسرائیلی دعویٰ مسترد
Web Desk
17 March 2026
ایرانی سركاری میڈیانے ایران كے سیكیورٹی چیف علی لاریجانی كی شہادت كا اسرائیل كا دعویٰ مستردكردیا۔ ایرانی سركاری میڈیاپر جاری علی لاریجانی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ میں ایرانی بحریہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی قربانیاں عالمی طاقتوں کے خلاف جاری جدوجہد کا اہم حصہ ہیں، شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی، قربانیوں سے مسلح افواج کے ڈھانچے کو مزید مضبوطی ملے گی۔
قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔
واضح رہے كہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو قتل کردیا گیا ۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کوگزشتہ شب کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کی خبر میں بھی بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیاہے۔ تاہم ایرانی میڈیانے فوری طور پران دعووں كی تردید كردی تھی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026