اسرائیل کاایرانی انٹیلیجنس کے وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ
Web Desk
18 March 2026
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے تہران میں ایک فضائی حملے میں ایرانی انٹیلیجنس کے وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ کیاہے۔
اسرائیل کاٹز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ گذشتہ رات ایران کے وزیرِ برائے انٹیلیجنس اسماعیل خطیب کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔ایران نے تاحال اس اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
2021 میں ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی نے اسماعیل خطیب کو وزیر برائے انٹیلیجنس مقرر کیا تھا۔انہوں نے متعدد سینیئر علما سے فقہ کی تعلیم حاصل کی تھی، جن میں آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل تھے۔
اسماعیل خطیب وزارتِ انٹیلیجنس اور رہبرِ اعلیٰ کے دفتر میں بھی متعدد اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے تھے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے 2022 میں ان پر ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سائبر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندیاں عائد کی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026