LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

ایران میں حکومت کی تبدیلی کا امریکی مشن ناممکن ہے، ایرانی وزیرخارجہ

Web Desk

28 February 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ایرانی کمانڈرز کی شہادت ہونے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام ہے کہ ایران میں حکومت کا خاتمہ مشن امپوسیبل ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی میں دلچسپی رکھتا ہے، پہلے حملے روکے جائیں پھر کوئی بات چیت ہوگی۔ ہم جوہری افزدوگی سمیت اپنا کوئی حق نہیں چھوڑیں گے، ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی ضمانت دینے والا جوہری معاہدہ کیا جاسکتا ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہمارے پاس نہیں ہے۔