زمینی حملہ کیاتوامریکی فوجی شارک مچھلی کی خوراک بنیں گے، ایران نے خبردارکردیا
Web Desk
29 March 2026
ایران نے امریکا کی زمینی فوج کی مداخلت کی صورت میں تباہ کن نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ان کے فوجی شارک مچھلی کی خوراک بنے گی۔
ایرنی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ﷺ ہیڈکوارٹرز کے ترجمان انراحیم ذوالفقاری نے ایران پر زمینی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زمینی کارروائیوں اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے سے متعلق بار بار دی گئیدھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان منصوبوں کو حقیقت سےعاری قرار دیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی قیادت نے فوج کی کمان ایسے فرد کے سپرد کر دی ہے جس کے فیصلوں نے امریکی افواج کو بدترین دلدل میں دھکیل دیا ہے اور خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سنگین خطرات کا سامنا ہے۔،ٹرمپ دہشت گردتنظیم موسادکےدباؤ میں آکرنیتن یاہوکےہاتھوں مہرہ بن گئے۔
ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ٹرمپ دنیا کے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے صدر ہیں، ٹرمپ اپنےغیرمستحکم خیالات اوربیانات کی وجہ سے قابل اعتماد نہیں۔
ترجمان خاتم الانبیا ﷺہیڈکوارٹرز کا کہنا تھاکہ ٹرمپ مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور چند گھنٹوں بعد جنگ جاری رکھنے کا کہہ دیتے ہیں، ٹرمپ امریکا، یورپ اور خصوصاً ایشیائی ممالک کو بڑا نقصان پہنچا چکے، صدر ٹرمپ صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026