حملہ ہوا تو امریکی اڈے ہدف ہوں گے: ایران نے امریکا کو خبردار کر دیا
Web Desk
11 January 2026
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی امریکی جارحیت کی کوشش کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حملے کی صورت میں ایران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو جائز ہدف سمجھے گا۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت کے حوالے سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ممکنہ حملے کے پیشِ نظر اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، تاہم اس کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور بعض شہروں پر عوام قابض ہیں، جبکہ ایرانی حکومت نے برسوں عوام کے ساتھ بُرا سلوک کیا اور آج انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026
ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی
15 October 2026
احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال
15 October 2026
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026