عرب سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوئی تو جواب دیں گے: علی لاریجانی
Web Desk
2 March 2026
تہران: ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ملکوں کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کی گئی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے کسی عرب ملک پر حملہ نہیں کیا، تاہم اگر عرب ممالک میں قائم اڈے ایران کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال ہوں گے تو تہران خاموش نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اڈے عرب سرزمین نہیں سمجھے جا سکتے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے ایران کی کوئی حد نہیں ہے اور عرب ممالک کو ایران کے بجائے امریکا اور اسرائیل سے سوال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی، اگر جنگ بندی مطلوب ہے تو دباؤ ایران پر نہیں بلکہ امریکا پر ڈالا جائے۔
دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو براہِ راست نشانہ بنانا ممکن نہیں، تاہم امریکی کنٹرول میں موجود اڈوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا
27 August 2026