LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

جنگ کا 17 واں روز: تہران اور دوحہ میں دھماکے، بیروت پر بمباری، بغداد میں امریکی سفارتخانہ پھر نشانہ

Web Desk

17 March 2026

ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت سترہویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جس نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکی اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز کی 57 ویں لہر داغ دی ہے۔ ان حملوں میں خیبر شکن، عماد اور قدر میزائلوں کا استعمال کیا گیا، جس سے تل ابیب اور بیت شمیش میں شدید تباہی ہوئی ہے۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت بڑی سفارتی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے بعد یورپی یونین نے بھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکی مشن میں اپنے جہاز بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف سفارت کاری کے حق میں ہے۔