عمان کی ثالثی میں ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کل جنیوا میں ہوں گے
Web Desk
16 February 2026
جنیوا: عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل جنیوا میں شروع ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سفارتی اور تکنیکی وفد کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بات چیت کا آغاز منگل سے ہوگا جس میں دونوں ممالک کے نمائندے عمانی حکام کے ذریعے رابطے میں رہیں گے۔
جنیوا کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزرائے خارجہ کے علاوہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سوئٹزرلینڈ میں موجود دیگر بین الاقوامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور عمان میں منعقد ہوا تھا، جس میں فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنیوا میں ہونے والا دوسرا دور خطے کی صورت حال اور عالمی سفارتکاری کے تناظر میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026