امریکا کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط نہیں ہوں گے، ایران
Web Desk
13 June 2026
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کل نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اتوار کے روز طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا، جبکہ اس حوالے سے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق اس مرحلے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جوہری معاملے پر فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور معاہدے پر دستخط کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم یہ واضح ہے کہ یہ عمل کل مکمل نہیں ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے فریق کے غیر مستحکم رویے کے باعث اس معاملے پر کسی بھی حتمی بیان سے احتیاط برتنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا
6 July 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ
6 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
6 July 2026