ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا دو ٹوک پیغام
Web Desk
3 March 2026
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب سعید ایروانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا اور اپنی خودمختاری کا ہر صورت دفاع کرے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور ملک پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایرانی رہنماؤں، بشمول آیت اللہ علی خامنہ ای، کو نشانہ بنایا اور شہری علاقوں پر حملے کیے۔
سعید ایروانی نے کہا کہ ان حملوں میں بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ایران میں سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو اس قسم کے واقعات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے اور عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی
27 June 2026
18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج
27 June 2026
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
27 June 2026
اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ
27 June 2026
روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی رابطہ، خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال
27 June 2026
مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
27 June 2026
روس کی مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف
27 June 2026
برسلز پر یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا شدید احتجاج
27 June 2026