پاسداران انقلاب نے 3 بحری جہازوں کو وارننگ دیکر آبنائے ہرمز سے واپس بھیج دیا
Web Desk
28 March 2026
تہران/واشنگٹن: عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 بحری جہازوں کو وارننگ جاری کی اور انہیں واپس مڑنے پر مجبور کر دیا۔ ایرانی حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود، دو چینی بحری جہاز بھی اس صورتحال کے باعث واپس لوٹ گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامیوں کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی اور دشمن کی بندرگاہوں سے آنے یا جانے والے کسی بھی جہاز کو یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بیان امریکی صدر کے اس دعوے کے برعکس سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے خیر سگالی کے طور پر 10 آئل ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران اب تک آبنائے ہرمز میں کم و بیش 19 بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکا ہے، جس کے باعث عالمی شپنگ کمپنیوں نے خوف کے مارے یہ راستہ استعمال کرنا بند کر دیا ہے۔ اس وقت خلیج میں تقریباً 2000 بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں، جس سے عالمی سپلائی چین اور تیل کی ترسیل بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
17 July 2026
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا
17 July 2026
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026