LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

ایران نے امریکاکا ایف 15لڑاکاطیارہ مارگرایا، پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہونے کا دعویٰ

Web Desk

3 April 2026

 

ایران کو جنگ میں امریکا کے خلاف ایک اوراہم کامیابی، امریکا کا ایف 15لڑاکا طیارہ مارگرایا۔ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ ہ ایران کی فضائی حدود میں ایک جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہناہے کہ ایران میں گرائے گئے طیارے کا ملبہ ایف 15 طیارے سے مطابقت رکھتا ہے، سینٹ کام نے باضابطہ ابھی تک طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی۔طیارے کا ملبہ ایرانی حدود میں گر ا،  پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی جبکہ  ایرانی میڈیا پر پائلٹ کو زندہ پکڑنے کیلئے انعام کے اعلانات بھی ہوتے رہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہے،  پائلٹ کو ڈھونڈنے کیلئے امریکا کے سی ون تھرٹی طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی علاقے میں پروازیں کرتے رہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی پائلٹ کی تلاش کیلئے امریکی فوج کا ریسکیو مشن ناکام ہو گیاہے ، امریکی سی 130 طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے بتایاتھاکہ  ایک ایف 15 جنگی طیارہ ’وسطی ایران کی فضاؤں میں‘ نشانہ بنائے جانے کے بعد ’گر کر تباہ‘ ہو گیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس جنگی طیارے کو ’پاسدارانِ انقلاب کے جدید فضائی دفاعی نظام‘ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی افواج کی قیادت کی جانب سے تاحال اس خبر پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نےایران کے اس دعوے کی تردید کی تھی جس میں قشم جزیرے کے قریب ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا کہا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تباہ ہونے والا دوسرا امریکی طیارہ ہے جسے ایران نے مار گرایا ہے۔جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار 19 مارچ کو ایران نے امریکا کا ایف-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا اور اب مزید دو طیارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔