LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ایران کے جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکوں کی اطلاعات

Web Desk

2 November 2026

ایران کے انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرہ قشم اور دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہ آبنائے ہرمز کے اطراف میں متعدد شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا اور مختلف بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، جزیرہ قشم پر یکے بعد دیگرے کم از کم 5 زوردار دھماکے سنے گئے ہیں، جن کی آواز اتنی بلند اور ہولناک تھی کہ ان کی شدت سے قریبی عمارتوں کے در و دیوار لرز اٹھے۔ اس دوران مقامی آبادی نے جزیرے کی فضائی حدود میں نامعلوم اور مشکوک جنگی طیاروں کی پروازیں دیکھے جانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ان دھماکوں کے فوری بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے یہ اہم دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے جزیرہ قشم کے جنوب میں جدید اور انتہائی طاقتور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ذریعے امریکہ کے دو ’ایم کیو ایم 170‘ جاسوس ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک امریکی ’ایم کیو نائن ریپر‘ ڈرون کو بھی فائرنگ کر کے مار گرایا گیا ہے۔

یہ سنسنی خیز واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں پہلے ہی بحری کشیدگی عروج پر ہے اور وہاں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم، ان تازہ دھماکوں اور ڈرونز گرائے جانے کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی جانی یا مالی نقصان یا پھر کسی باضابطہ فضائی حملے کے حوالے سے تاحال کسی بھی آزادانہ ذریعے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے