ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں 45 ہلاکتیں، انٹرنیٹ معطل
Web Desk
8 January 2026
ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں دکاندار اور شہری 27 صوبوں میں مختلف مقامات پر مظاہرے کر رہے ہیں۔ تازہ مظاہروں کے دوران اہم شہروں میں ٹائر جلا کر سڑکیں بند کی گئیں، اور کچھ شرپسندوں نے پولیس پر پتھراؤ اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مظاہروں اور تصادم میں 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں ایران کو متنبہ کیا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا بھرپور اور سخت جواب دے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں عوام کے خلاف تشدد ناقابل قبول ہے اور ایسے اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی مظاہرے مہنگائی اور کرنسی کی گراوٹ کے خلاف عوامی غم و غصے کا نتیجہ ہیں، اور حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات کے خدشات موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026