LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران میں حکومت مخالف مظاہرے 100 شہروں تک پھیل گئے، 47 ہلاکتیں

Web Desk

9 January 2026

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے اور یہ احتجاج 100 سے زائد شہروں تک پھیل گیا ہے۔ انسانی حقوق کے غیر ملکی اداروں کے مطابق مظاہروں کے دوران اب تک 47 افراد ہلاک اور تقریباً 2500 گرفتار ہو چکے ہیں، جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کی بڑی تعداد تہران اور مشہد میں رات گئے حکومت کے خلاف مارچ کر رہی تھی۔ شدید کشیدگی کے پیش نظر ایران میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی جبکہ ترکیے نے استنبول سے تہران جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ کرمانشاہ میں مظاہروں کے دوران نقاب پوش افراد کی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ احتجاج جائز ہے مگر فساد ناقابل قبول ہے۔ حکومت مظاہرین سے بات چیت کرے گی، لیکن تخریب کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دوسری جانب ایران نے اقوام متحدہ سے اپنی ریاستی خودمختاری کے تحفظ اور بیرونی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور امریکی بیانات کو مداخلت اور دھوکا دہی قرار دیا ہے۔