LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا

دوبارہ جنگ چھڑنے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

Web Desk

4 November 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ خطے میں دوبارہ جنگ چھڑنے سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا اور تمام تنازعات و مسائل کا حتمی حل تصادم اور عسکری کارروائیوں کے بجائے محض امن، سفارت کاری اور استحکام میں مضمر ہے۔

اپنے ایک اہم پالیسی بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جہاں بین الاقوامی صورتحال پر بات کی، وہیں اندرونی معاشی و توانائی بحران کے حل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر خصوصی اور ہنگامی توجہ دی جا رہی ہے اور توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اور ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ توانائی کی تنصیبات کی دیکھ بھال اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کو قومی ترجیح بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں شہریوں اور صنعتی شعبے کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ایرانی صدر نے حکومت کی سنگیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی غیر معمولی بات کہی کہ ملک میں بجلی کا توازن برقرار رکھنے اور عام شہریوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے وہ خود اپنے صدارتی دفتر کی بجلی بھی منقطع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔