جنگ بندی کیلیےامریکی منصوبہ قابل قبول نہیں، ایران کا اعلان، ثالثوں کی کوششوں کےجواب میں اپنا مسودہ تیارکرلیا
Web Desk
6 April 2026
ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے جواب میں اپنا مسودہ تیار کر لیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ارنا‘ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے بھیجا گیا 15 نکاتی منصوبہ ہماری نظر میں کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نےکہا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات الٹی میٹمز اور جنگی جرائم کی دھمکیوں‘ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ یہ بات ایرانی ترجمان نے ٹرمپ کی اس انتباہ کے تناظر میں کہی کہ اگر آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی گئی تو امریکا ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران نے اس کے بجائے اپنے مفادات اور ضروریات کی بنیاد پر مطالبات کا ایک سیٹ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے جانتے تھے کہ ہمیں کیا چاہیے اور کون سی سرخ لکیریں ہم پار نہیں کریں گے۔ ہماری پوزیشن آج بھی واضح ہے۔ جیسے ہی یہ بات چیت شروع ہوئی، ہمارے جوابات تیار تھے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے جوابات مکمل طور پر تیار کر لیے ہیں اور مناسب وقت پر تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی نیوزایجنسی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان اس تنازع کے خاتمے کے لیے نئے منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ امریکا اور ایران کو 45 روز کے لیے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تجاویز پر مشتمل مسودہ موصول ہو گیا ہے۔
برطانوی نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اتوار کی شب رات بھر ان تجاویز کے معاملے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سٹیو وٹکوف کے ساتھ رابطے میں رہے۔ یہ مسودہ اتوار کی شب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کو بھجوایا گیا۔
دوسری جانب امریکی امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو ذرائع نے اسے بتایا ہے کہ پاکستان، مصر اور ترکی کی جانب سے مختلف تجاویز پر مشتمل مسودہ تیار کیا گیا ہے جو کئی روز سے جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان ممالک کو اُمید ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کے دوران بات چیت کے بعد اس جنگ کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026