جعلی خبروں کے خلاف ایران اور پاکستان کے سرکاری میڈیا کےدرمیان تعاون پر اتفاق
Web Desk
3 January 2026
ایران اور پاکستان نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف مشترکہ میڈیا تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے ایران کے سفیر اور پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے سربراہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
اسلام آباد میں اے پی پی کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھیچی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور میڈیا تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی آر این اے اور اے پی پی کے درمیان مستقل رابطہ جعلی خبروں، پروپیگنڈے اور خبروں میں تحریف کے خلاف مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے سرکاری میڈیا ادارے عوامی رائے کی درست سمت میں رہنمائی کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کے ساتھ پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ثابت قدم دوست ہیں۔
رضا امیری مقدم نے خطے میں ایران کی امن پسند سفارتکاری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوامی سفارتکاری اور میڈیا تعاون سے نئے مواقع تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کے قیام، اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز اور حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کا بھی ذکر کیا۔
دوسری جانب اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھیچی نے فلسطین کے مسئلے پر ایران کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ معاشی اور سماجی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
مغرب زیلنسکی کی مبینہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے: روسی وزیر خارجہ
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026