LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 92ویں لہر،ایران کا اسرائیل میں 50 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Web Desk

3 April 2026

ایرانی مسلح افواج نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 92ویں لہر کے دوران خطے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امریکی اسٹریٹجک ریڈار سسٹمز اور بحری سازوسامان کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق جمعے کی صبح سے اس لہر کے تحت نیوی اور ایرو اسپیس فورس نے مشترکہ کارروائیوں میں بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے ذریعے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں کویت کی بندرگاہ شویخ پر موجود امریکی لینڈنگ ایئرکرافٹ لینڈنگ یوٹیلیٹی جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے تباہ کیاگیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جمعے کی صبح، گزشتہ رات کے حملوں کے تسلسل میں دو بیلسٹک میزائل داغ کر جنوب مشرقی حیفا میں واقع اسرائیلی رمات ڈیوڈ ائیر بیس کوبھی نشانہ بنایا گیا جہاں اسرائیلی ایف-16 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن تعینات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرو اسپیس فورس کی میزائل کارروائی کے تحت خرمشہر 4 ملٹی وارہیڈ میزائلوں کے ذریعے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں 50 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔