میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے جس پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران
Web Desk
14 February 2026
تہران: ایران نے اپنے میزائل پروگرام کو ایک بار پھر ریڈ لائن قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کی مذاکراتی پیشکش ناقابل قبول ہے۔
عرب ٹی وی کے انٹرویو میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مذاکرات کی حدود میں نہیں آتا اور اس پر کسی بھی گفتگو کی گنجائش نہیں۔
علی شمخانی نے مزید کہا کہ:
-
ایرانی فوج ہائی الرٹ پر ہے
-
کسی بھی فوجی کارروائی پر فوری، فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا
-
بیرونی طاقتوں کی کسی بھی غلطی کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا
سینئر رہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ مذاکرات صرف حقیقت پسندی اور غیر ضروری مطالبات سے گریز کے ساتھ ممکن ہیں۔
ایران کی یہ سخت پوزیشن عالمی سلامتی اور خطے میں فوجی توازن کے لیے اہم اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف
1 August 2026
عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ
1 August 2026
سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، یکم اگست 1990 کشمیری تاریخ کا سیاہ باب قرار
1 August 2026
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
1 August 2026
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
1 August 2026
امریکا ایران جنگ سے عالمی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا: اقوام متحدہ
1 August 2026
امریکی ووٹرز آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی قیمت ادا کریں گے، ایرانی عہدیدار کا انتباہ
1 August 2026
گریٹر مانچسٹر میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا
1 August 2026