LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی حملوں کا جواب دینے کیلیے ایران نے روس کی مدد سے میزائل اور ڈرون پروگرام بحال کرلیے اگر امریکا دوبارہ حملے کرتا ہے تو ایران مؤثر جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

Web Desk

11 October 2026

امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی ایک تازہ رپورٹ میں مغربی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اپنی میزائل اور ڈرون تیار کرنے والی صنعتوں اور کارخانوں کو نہ صرف مکمل طور پر محفوظ رکھا ہے بلکہ وہ اپنے جدید ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس اور حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران کے پاس بیلسٹک میزائلوں اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کی خاطر خواہ کھیپ موجود ہے، اور بعض اطلاعات کے مطابق روس بھی ایران کو میزائل فراہم کر رہا ہے، تاہم روسی وزارتِ دفاع نے اس دعوے پر کوئی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

یہ انکشافات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ان دعوؤں کے برعکس ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ حالیہ امریکی کارروائیوں نے ایران کے دفاعی ڈھانچے اور عسکری صلاحیت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے مغربی حکام کے ان جائزوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ امریکی حملوں نے ایران کی میزائل تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب، اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن نے حالیہ ہفتوں میں اسرائیل پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ ایران کے خلاف براہ راست خود کارروائی کرے، تاہم اسرائیلی فوجی حکام نے خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی جنگی کارروائی کے نتیجے میں 27 اکتوبر کو شیڈول اسرائیلی انتخابات ملتوی ہو سکتے ہیں، جس کے بعد مبینہ طور پر واشنگٹن نے اس تجویز سے فی الحال پچھلے قدم ہٹا لیے ہیں۔