LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ

Web Desk

4 April 2026

تہران/تل ابیب: پاسدارانِ انقلاب ایران (IRGC) نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل کے دل تل ابیب اور صنعتی شہر حیفہ پر گائیڈڈ میزائلوں سے کاری ضرب لگائی ہے۔ ایرانی ترجمان کے مطابق، ان حملوں کا مقصد شہید ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کا انتقام لینا تھا۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں موساد کا ہیڈ کوارٹر میزائل لگنے سے ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے، جس کی ویڈیوز میں آگ کے بڑے گولے بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب، ایران نے امریکی مداخلت کا سخت جواب دیتے ہوئے وسطی ایران اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکہ کے ایک ایف-35، ایک اے-10 اور ایک ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک امریکی پائلٹ کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ بحرین، کویت اور اردن میں موجود امریکی تنصیبات اب ان کے نشانے پر ہیں کیونکہ یہ مراکز دشمن کو لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں۔