LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا

Web Desk

24 November 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں ایران کے جغرافیائی و سیاسی مفادات ہماری ’سرخ لکیر‘ ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تہران سے جاری بیان میں سینئر مشیر محمد مخبر نے کہا کہ کسی کو بھی جنوبی آبنائے ہرمز یا شمالی زنگزور راہداری جیسے متبادل و جعلی راستوں کے ذریعے خطے کی حقیقی تجارتی راہداریوں کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے عالمی قوتوں کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فروری میں شروع ہونے والی امریکی و اسرائیلی جارحیت کے بعد تہران نے اس اہم بحری گزرگاہ پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر گزرنے یا امریکی بحری تحفظ پر انحصار کرنے والے تجارتی جہازوں کو بارودی سرنگوں اور تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔