امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
Web Desk
24 November 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلط کردہ جنگوں اور سازشوں کے باوجود امریکا اور اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلط کردہ 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں میں ایران کو غیر مشروط طور پر جھکانے، حکومت کی تبدیلی اور ملک کو تقسیم کرنے کی ہر ممکن سازش کی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی قوم کی بھرپور مزاحمت اور مؤثر جوابی کارروائیوں کے سامنے دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں ان کا مطالبہ ’غیر مشروط ہتھیار ڈالنے‘ سے تبدیل ہو کر ’غیر مشروط مذاکرات‘ اور سفارت کاری پر آ گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے یورپی اور بعض علاقائی ممالک کی جانب سے امریکی طیاروں کو فضائی اڈے فراہم کرنے اور ایران مخالف پابندیوں میں شامل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس سب کے باوجود کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکی۔ انہوں نے ملکی معاشی خودمختاری کے استحکام کے لیے فعال سفارت کاری سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات و سرمایہ کاری کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026
ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن
24 November 2026
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
24 November 2026